0
Tuesday 27 Sep 2022 19:04

کرم میں 2 منزلہ مکان منہدم ہونے سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کرم میں 2 منزلہ مکان منہدم ہونے سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 منزلہ مکان منہدم ہونے سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مسوزئی کے مقام تری تنگ میں مکان گرنے کے بعد ملبے تلے دبے 5 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مکان منہدم ہونے کی اطلاع ملتے ہی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمی شروع کی اور لاشوں کے علاوہ ملبے سے 11 زخمیوں کو بھی نکالا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو صدہ اور ٹی ایچ کیو ڈوگر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش