0
Monday 21 Nov 2022 23:58

نواز شریف کا لندن سے فرار ہونا تشویشناک ہے، بابر اعوان

نواز شریف کا لندن سے فرار ہونا تشویشناک ہے، بابر اعوان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا لندن سے فرار ہونا تشویشناک ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے کہا کہ لندن میں نواز شریف فیملی کے انسائیڈر تسنیم حیدر نے انتہائی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان الزامات کا جواب دینے کے بجائے نواز شریف کا لندن سے فرار معنی خیز اور تشویشناک ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان کی ایف آئی آر اِس لئے ضروری ہے، تاکہ سازش اور وقوعہء قتل و اقدامِ قتل کی صحیح طریقے سے تفتیش ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 1026068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش