0
Saturday 3 Dec 2022 11:28

بلدیاتی الیکشن, راولاکوٹ کے 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی، پولنگ متاثر

بلدیاتی الیکشن, راولاکوٹ کے 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی، پولنگ متاثر
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، راولاکوٹ میں 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راولاکوٹ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران 2 مقامات پر ہنگامہ آرائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پولنگ اسٹیشن نمبر 30 لوئرناموٹہ اور پولنگ اسٹیشن 62 کوئیاں کے مقام پر 2 گروپوں میں ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں آج انتخابات ہو رہے ہیں۔ چاروں اضلاع کی 787 نشستوں پر انتخابات میں 8 خواتین سمیت 3 ہزار 859 امیدوار مدمقابل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش