0
Sunday 4 Dec 2022 22:11

5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلامعاوضہ شناختی کارڈز جاری

5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلامعاوضہ شناختی کارڈز جاری
اسلام ٹائمز۔ نادرا نے 5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلا معاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے۔ نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معذوری کے حقوق دراصل انسانی حقوق ہیں، واضح طور پر معذور افراد ملکی معیشت میں اس سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں جتنا وہ لیتے ہیں۔ چیئرمین نادرا طارق ملک کے مطابق نادرا خصوصی افراد کو اپنے حقوق تک رسائی میں شناخت اور پہچان فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ نادرا نے 5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلامعاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے، جس میں 3 لاکھ 90 ہزار جسمانی معذور، 36 ہزار قوت سماعت سے متاثر، 22 ہزار سے زائد متاثرہ بصارت اور ایک لاکھ محدود ذہنی صلاحیت کے حامل افراد کو شناختی کارڈ جاری کیے۔
خبر کا کوڈ : 1028486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش