0
Monday 5 Dec 2022 20:08

معیشت سنبھالنے کیلئے امپورٹڈ حکومت کے پاس شارٹ، لانگ یا مڈٹرم کوئی پلان نہیں، خرم شیر زمان

معیشت سنبھالنے کیلئے امپورٹڈ حکومت کے پاس شارٹ، لانگ یا مڈٹرم کوئی پلان نہیں، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ کے قریب ہے، آئی ایم ایف مان نہیں رہا اور اسحاق ڈار کہتے ہیں 'آئی ڈانٹ کئیر'، بتایا جائے پھر عوام کی کیئر کون کریگا؟ ڈار وزیراعظم کے جہاز میں گئے اور واپس آئے پھر بھی ترجیح عوام کی کیئر نہیں کیونکہ اب ملک بددیانتوں کے ہاتھوں میں ہے، ملکی معیشت سنبھالنے کیلئے امپورٹڈ حکومت کے پاس شارٹ، لانگ یا مڈٹرم کوئی پلان نہیں، اسحاق ڈار پر مفتاح اسماعیل کی تنقید ان کی نالائقی کو واضح کرچکی، ڈار ایک مرتبہ پھر ڈالر کو مصنوعی طور پر مینیج کررہے ہیں، غیر یقینی صورتحال میں ملکی معیشت بہتری طرف ہرگز نہیں جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر، شوگر سمیت مختلف مہلک امراض کی ادویات کا فقدان ہے، پی پی نے وفاقی ہیلتھ منسٹری سنبھال کر اپنی ویلتھ میں اضافہ کیا ہے، سندھ حکومت بتائے بلیک میں ادوایات بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کب ہوگا، پی پی کی سندھ حکومت عوام کیلئے وائرس سے زیادہ خطرناک ہے، پی پی نے وفاقی اور صوبائی محکمہ صحت دونوں کو برباد کردیا ہے، ڈریپ سے لیکر نچلی سطح کی فارمیسی اور ہسپتالوں تک مافیا سرگرم ہے، کراچی کے نامور سرکاری ہسپتالوں کی حالت بدترین ہوتی ہوگئی ہے، ہیلتھ کا نظام خراب ہونے سے شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1028678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش