0
Monday 3 Oct 2011 01:04

افغانستان میں امن کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے، امریکہ سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں مگر ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،یوسف رضا گیلانی

افغانستان میں امن کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے، امریکہ سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں مگر ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے،یوسف رضا گیلانی
لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں مگر ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اور ہمسایہ ملک میں قیام امن کے لئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی کانفرنس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا موقع ملا اور دنیا کو پیغام دیا گیا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ملکی مفادات کے لئے متحد ہے۔ لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایبٹ آباد واقعہ سے پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت کے حامل پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ کوئی خفیہ معاہدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے ہونے والی عوامی مشکلات کا احساس ہے، لوڈشیڈنگ میں خاتمے کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔ اسی سلسلے میں پیر کے روز اسلام آباد میں انرجی کانفرنس طلب کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے سمیت مختلف اداروں کی تنظیم نو اور استعداد کار بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ جنوبی پنجاب کا علیحدہ صوبہ بنانے کے حق میں ہیں لیکن اس کے لئے آئینی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 103210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش