0
Thursday 26 Jan 2023 19:51

دہشتگردوں میں ہمت ہے تو سامنے آکر ہمارے نوجوانوں سے مقابلہ کریں، علامہ رمضان توقیر

دہشتگردوں میں ہمت ہے تو سامنے آکر ہمارے نوجوانوں سے مقابلہ کریں، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ شیعہ نسل کشی سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں میں ہمت ہے تو سامنے آکر ہمارے نوجوانوں سے مقابلہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروا میں شہید عامر عباس کی شہادت پر جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی سے شہریوں میں دوبارہ خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے قیام امن کے دعوے محض زبانی جمع خرچ کے دعوے تھے۔انتظامیہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع ایک پر امن قوم ہے، دو دنوں سے پر امن احتجاج کر رہی ہے، پرامن رہنے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ دو دن سے بیٹھے دھرنے میں عامر عباس بلوچ کے ورثاء و مظاہرین کے مطالبات کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ ان کے مطالبات امن و امان، دہشت گردی پر کنٹرول اور دہشت گردوں کی گرفتاری اور سزائیں  ہیں۔ انتظامیہ سنجیدگی سے ورثا کے مطالبات کو سنے اور حل کرنے کے اقدامات کرے تاکہ شہید کی تدفین کی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگرد انتہائی بزدل اور کمزور ہیں، اگر تم میں ہمت ہے تو چھپ کر وار کرنے کی بجائے، سامنے آکر ہمارے جوانوں کا مقابلہ کرو۔
خبر کا کوڈ : 1037868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش