0
Friday 27 Jan 2023 19:51

جہاد اسلامی نے صیہونی بستیوں پر میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

جہاد اسلامی نے صیہونی بستیوں پر میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" نے آج صبح صیہونی کالونی "عسقلان" پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ اس بارے میں جہاد اسلامی کے سینیئر رہنماء "خالد البطش" نے غزہ کی پٹی میں ہونے والی ریلی سے خطاب میں کہا کہ صیہونیوں سے جنگ کے میدانوں میں ہم آہنگی دکھانے کی خاطر مقاومت کو کل اپنا جواب دینا چاہیئے تھا، اس لئے جہاد اسلامی کے عسکری ونگ سریا القدس کے میزائل یونٹ نے علیٰ الصبح یہ حملے کرکے اپنا جواب دیا ہے۔ یاد رہے کہ فلسطینی مقاومتی گروہوں نے آج جمعے کی صبح  "جنین" کیمپ پر صیہونیوں کے حملے کے جواب میں یہودی بستی "عسقلان" پر میزائل داغے۔ اس حملے کے بعد صیہونی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ کی جانب سے کم از کم دو میزائل صیہونی بستی کی جانب فائر کئے گئے، البتہ اس حملے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

واضح رہے کہ قابض صیہونی فورسز نے گذشتہ روز جمعرات کو "جنین کیمپ" پر بڑے پیمانے پر یلغار شروع کی، جس کے نتیجے میں نو فلسطینی شہید اور بیس کے قریب افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج کی اس بربریت پر حماس کے پولیٹیکل ایڈوائزر "صالح العاروری" نے گذشتہ شام اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو گذشتہ صبح جنین پر ہونے والے جرم کا حساب دینا پڑے گا اور مقاومت جلد ہی یہ انتقام لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کا عزم اسرائیل کے جرائم سے زیادہ طاقتور ہے، جنین و مغربی کنارہ اور اس میں بسنے والے افراد ناقابل شکست ہیں، اس طرح کی کارروائیاں ہمارے عزم و حوصلہ کو بڑھاتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1038048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش