0
Saturday 28 Jan 2023 22:39

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے وقت یہودی عبادت گاہ میں  لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا، واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور اسے دہشت گردی کا خوفناک حملہ قرار دیا۔ اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کو دہشتگردی قرار دیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے معمر خاتون سمیت 10 فلسیطینی شہید ہوگئے تھے تاہم امریکا اور دیگر مغربی ممالک نے اسرائیل کی مذمت اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 1038268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش