0
Monday 30 Jan 2023 22:26

قرآن کی بےحرمتی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد

قرآن کی بےحرمتی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی، قرارداد پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان، راجا اظہر، ڈاکٹر سنجے، شاہ نواز جدون، عدیل احمد، علی جی جی، شہزاد قریشی، ڈاکٹر سیما و دیگر نے جمع کروائی، قرارداد کے متن میں اراکین اسمبلی نے کہا کہ سویڈن میں قرآن مجید کی حرمت کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مزمت ہے، حکومت پاکستان سنگین معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کرے، قرآن مجید جلانے کے واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، پاکستان اور نیدرلینڈ حکام آئینی تقاضوں کے تحت ایسی حرکات پر سخت کارروائی یقینی بنائیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں 35 روپے اضافے کی مذمت کرتے ہیں، فیصلے کے پیش نظر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفی مطالبہ کرتے ہیں، پیٹرولیم پرائس میں اضافے سے مہنگائی کا بوجھ عوام پر مزید بڑھے گا۔ سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر ملکی مسائل پر اسمبلی میں آواز بلند کرتے ہیں مگر تحریک انصاف کے اراکین دین اسلام کے حوالے سے بھی کبھی خاموش نہیں رہا کرتی، گستاخانہ مواد ہو یا پھر قرآن مجید کی بے حرمتی ہو پی ٹی آئی اراکین متحد ہوکر ایسے اقدامات کی ہمیشہ مذمت کرتے رہے ہو ان کیخلاف ڈٹ کر آگے آئے، سویڈن اور نیدرلینڈ میں جس طرح قرآن مجید کی بیحرمتی کی گئی اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ دنیا میں جب ہولوکاسٹ پر بات آتی ہے تو احتجاج کئے جاتے ہیں مگر مسلمانوں کے دین کے معاملے پر صرف چند الفاظ کا بیان دیدیا جاتا ہے، حکومتِ وقت سویڈن اور نیدرلینڈ کے سفارتکاروں سے معاملے پر رجوع کرے اور اس واقعات کے پیچھے چھپے عناصر کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ حیران ہوں بلاول زرداری کی جانب سیاسی واقعہ پر اب تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا، عمران خان کی حکومت میں اسلاموفوبیا کیخلاف مؤثر آواز اٹھائی گئی، 15 مارچ کا دن اسلاموفوبیا کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد سے عالمی دن مقرر کروایا، پوری دنیا کو احساس دلوایا کہ جب ہمارے حضورؐ کیخلاف کوئی بات کرتا ہے تو کروڑوں مسلمانوں کے دلوں کو تکلیف پہنچتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1038646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش