0
Saturday 4 Feb 2023 00:42

مودی کا جنگی جنون، 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے

مودی کا جنگی جنون، 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مودی سرکار نے جنگی جنون کی انتہاء کرتے ہوئے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 24 ارب ڈالرز کے فوجی ہتھیار اور جنگی ساز و سامان درآمد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی وزیر دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران امریکا، روس، فرانس، اسرائیل اور اسپین سمیت دیگر ممالک سے تقریباً 24 ارب روپے کی مالیت کے  ہیلی کاپٹرز، ایئرکرافٹ ریڈارز، راکٹس، بندوقیں، میزائل اور رائفلز خریدی ہیں۔ وزیر برائے دفاع نے مزید بتایا کہ لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹرز اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کے لیے گزشتہ پانچ برسوں سے مختلف ممالک کی مختلف کمپنیوں سے 264 معاہدے کیے تھے۔

اجے بھٹ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج نے اب زیادہ تر اسلحے کی تیاری کا کام مقامی سطح پر شروع کردیا ہے جس کے تحت 50 سے زائد پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ  رقم خرچ کرنے والے ممالک میں روس اور برطانیہ سے بھی آگے ہے۔ خیال رہے کہ امریکا اور چین کے بعد بھارت کا دفاعی بجٹ سب سے زیادہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1039408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش