Wednesday 8 Feb 2023 08:43
اسلام ٹائمز۔ اسللامی جمہوریہ ایران کی جانب سے کوئٹہ میں تعینات ڈپٹی قونصل جنرل پیر لورین نے کہا ہے کہ ایران کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان کو توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، گیس، پٹرول اور بجلی پاکستان کو دینے کیلئے تیار ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گفتگو کرتے ہوئے پیر لورین کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات ہمیشہ مثالی رہے ہیں، اچھے ہمسایہ کی حیثیت سے ایران کے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان کو توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، گیس، پٹرول اور بجلی پاکستان کو دینے کیلئے تیار ہیں، رکاوٹ ایران کی جانب سے نہیں، پاکستان کی حکومت ہچکچا رہی ہے۔ ایران کے ڈپٹی قونصلر جنرل کا کہنا تھا کہ ہم پر گیس کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی کوئی پابندی نہیں، معاہدے کے تحت گیس پائپ لائن پاکستان کی سرحد تک پہنچا دی ہے، ایران پاکستان کو وافر مقدار میں ایل پی جی فراہم کر رہا ہے، گوادر کو 104 میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں، گوادر کو مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1040159
M Baqir
Bhod shukorya Iran good post
00
علی
پاکستانی حکومت کو ایران سے تعلقات کو فروغ دیکر تجارت کو بہت بڑھانا چاہیئے اور دنیا کی پرواہ کئے بغیر تیل، گیس اور بجلی کے حصول میں مخلصانہ تیزی دکھانی چاہیئے۔۔۔ بلکہ ایران کو ٹرانزٹ دیکر انڈیا اور چائینہ کو بھی تیل، گیس اور بجلی کی سپلائی کی اجازت دیکر ٹرانزٹ میں مال کمانا چاہیئے۔۔۔۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس اور اسرائیل پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
منتخب
31 Mar 2023
30 Mar 2023
29 Mar 2023