0
Thursday 6 Oct 2011 01:47

بدامنی و معاشی عدم استحکام کی ذمہ داری ضیاء الحق، پرویز مشرف اور ان کے حواریوں پر عائد ہوتی ہے، شاہی سید

بدامنی و معاشی عدم استحکام کی ذمہ داری ضیاء الحق، پرویز مشرف اور ان کے حواریوں پر عائد ہوتی ہے، شاہی سید
کراچی:اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر و چیئرمین پختون ایکشن کمیٹی لویہ جرگہ شاہی سید نے مردان ہاؤس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ مملکت میں سیاسی عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ پاکستان کو معاشی اور سیاسی طور پر تباہی کے دہانے پر لانے کی ذمے داری ضیاء الحق، پرویز مشرف پر اور ان کے حواریوں پر عائد ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آمروں کو طویل اقتدار تک برداشت کرنے والے جمہوری حکومت کے آئینی مینڈیٹ کا احترام کریں۔ یہ جمہوریت کا ہی ثمر ہے کہ ہر شخص یا جماعت اپنے خیالات کا آزادنہ اظہار کرتے ہیں۔ کوئی بھی سیاسی جماعت ملک کو درپیش مسائل کو اکیلے حل نہیں کر سکتی۔ کل جماعتی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ کی سیاہی بھی ابھی خشک ہونے سے قبل پوائنٹ اسکورنگ شروع کر دی گئی۔ کل جماعتی کانفرنس سے قومی یکجہتی کا عالمی برادری کو دئیے جانے والا بھرپور پیغام بے موقع سیاسی محاذ آرائی سے زائل ہو رہا ہے۔
صدر عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے کہا کہ ملکی سرحدوں پر مسلسل دراندازی، بیرونی جارحیت کے خدشات، بلوچستان میں روز بہ روز بگڑتی صورتحال، شدت پسند دہشتگردوں کی مذموم کاروائیاں اور کراچی میں بدامنی سمیت دیگر مسائل بے موقع سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے حل نہیں کئے جا سکتے۔ جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کو بردباری اور ملکی حالات کے تناظر میں سیاسی سوجھ بوجھ اور برداشت سے کام لینا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 104066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش