0
Wednesday 15 Mar 2023 21:05

ڈومیسائل کا فرق واضح ہے، جو کچھ عمران کر رہے، ہم کرتے تو مائیں ہمیں تلاش کررہی ہوتیں، خالد مقبول

ڈومیسائل کا فرق واضح ہے، جو کچھ عمران کر رہے، ہم کرتے تو مائیں ہمیں تلاش کررہی ہوتیں، خالد مقبول
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ڈومیسائل کا فرق واضح ہے، جو کچھ عمران خان کر رہے ہیں، اس کا 10 فیصد بھی ہم کرتے تو آج ہماری مائیں ہمیں تلاش کررہی ہوتیں۔ ضلع کورنگی میں صفائی مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دو اضلاع میں ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر ہیں جہاں عوامی مسائل حل ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں، گزشتہ 14 سال سے کراچی کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو چلانے والے شہر کو تعصب اور لاشوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔

انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ اگر حقیقی جیل ہو تو جیل جانے والا لیڈر بنتا ہے جبکہ سہولتوں سے آراستہ دو نمبر جیل ہو تو لیڈر بھی دو نمبر بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ عمران خان کر رہے ہیں، اس کا 10 فیصد بھی ہم کرتے تو آج ہماری مائیں بہنیں ہمیں تلاش کررہی ہوتیں، یہ فرق اہل کراچی کو پتہ ہونا چاہیئے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1046914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش