0
Tuesday 21 Mar 2023 22:19

اسحاق ڈار سے سابق امریکی سفیر رابن رافیل کی ملاقات

اسحاق ڈار سے سابق امریکی سفیر رابن رافیل کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سابق امریکی سفیر رابن ایل رافیل نے ملاقات کی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا اقتصادی، تجارتی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے حکومتی پالیسیوں سے سابق امریکی سفیر کو آگاہ کیا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ‏کیا گیا۔ اس موقع پر رابن رافیل نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ رابن رافیل نے اقتصادی استحکام اور ترقی کے لیے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 1047976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش