0
Monday 27 Mar 2023 11:34

سکردو، پانی و بجلی بحران کیخلاف عوام م سراپا احتجاج

سکردو، پانی و بجلی بحران کیخلاف عوام م سراپا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ سکردو میں بجلی کے بعد پانی بحران سنگین ہو گیا۔ پانی اور بجلی بنش کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے جبکہ تاجروں نے مین بازار میں دکانیں بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یاد رہے کہ سکردو میں بجلی کا بدترین بحران تو کئی سالوں سے مسلسل چلا آ رہا ہے لیکن اب پانی بحران نے سر اٹھا لیا ہے۔ شہر کو پانی سپلائی کرنے والا واحد ڈیم سدپارہ میں پانی کی سطح انتہائی کم ہو گئی ہے جس کے بعد سکردو شہر میں پانی اب صرف سحر و افطار کے اوقات میں ہی دستیاب ہوگا۔ سدپارہ ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی ہے۔ پینے کے ساتھ آبپاشی کیلئے بھی پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1048963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش