0
Monday 27 Mar 2023 23:27

دوست ممالک اور آئی ایم ایف پر انحصار معیشت کو لے ڈوبا، میاں زاہد حسین

دوست ممالک اور آئی ایم ایف پر انحصار معیشت کو لے ڈوبا، میاں زاہد حسین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم، آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی اداروں اور دوست ممالک پر ضرورت سے زیادہ اعتماد کیا، جس کا نتیجہ معیشت اور عوام بھگت رہی ہے۔ کراچی میں کاروباری برادری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں زاہد حسین نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کے علاوہ ہر اہم چیز پہلے ہی گروی رکھی جا چکی ہے، ملکی معیشت کی حالت مسلسل خراب ہو رہی ہے اور عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا مشکل ہو گیا ہے، اس صورتحال میں چارٹر آف اکانومی یا متبادل پلان ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے سیاسی خلفشار سے حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں، جسے عالمی ادارے اور دوست ممالک بھی خاموشی سے دیکھ رہے ہیں، اگر سیاستدانوں نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو ملکی معیشت مزید دلدل میں دھنستی چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اشرفیہ نے اربوں ڈالر مغربی ممالک کے بینکوں میں رکھوائے ہوئے ہیں اور اس سے مغرب، ملایشیاء اور دبئی میں اربوں ڈالر کی پراپرٹی بنائی ہوئی ہے، جس کا ان سے پوچھا جائے اور یہ سرمایہ ملک واپس لانے کی کوشش کی جائے، تاکہ قرضے ادا کئے جا سکیں اور عوام کو کچھ ریلیف ملے، جن کی قوت خرید ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش