0
Friday 31 Mar 2023 10:29

پاک چین تجارتی سرحد خنجراب پاس کو کل سے کھول دیا جائے گا

پاک چین تجارتی سرحد خنجراب پاس کو کل سے کھول دیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ پاک چین بارڈر خنجراب پاس کو کل سے تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ پاک چین تجارتی سرحد کرونا وائرس کی وبا پھیلنے جے بعد سے اب تک بند ہے تاہم درمیان میں کچھ دنوں کیلئے عارضی طور پر کھولا گیا تھا۔ خنجراب پاس پاکستان اور چین کو ملانے والی واحد زمینی پورٹ ہے۔ پاکستان چین سرحد پر واقع خنجراب پاس قراقرم ہائی وے پر ایک اسٹریٹجک پوائنٹ ہے، جو پاکستان کے گلگت بلتستان اور چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کو آپس میں ملاتا ہے۔ یہ سرحد عام طور پر ہر سال یکم اپریل سے 30 نومبر تک کھلی رہتی ہے۔ سردیوں میں زیادہ برفباری کی وجہ سے سرحد بند رہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1049747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش