0
Friday 31 Mar 2023 23:46

وزیراعلیٰ کا بھگدڑ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ کا بھگدڑ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مفت راشن اور زکوٰۃ کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے 9 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سائٹ فیکٹری واقعے کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ نے بھگدڑ میں جاں بحق افراد کی فیملی کیلئے 5  لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا، جبکہ ہر زخمی کیلئے 1  لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ جاں بحق اور زخمیوں کے کوائف فوری حاصل کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1049864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش