0
Wednesday 26 Aug 2009 11:01

ولی الرحمن نے حکیم اللہ محسود کو طالبان کا سربراہ تسلیم کرلیا، بیت اللہ کی ہلاکت کی تصدیق

ولی الرحمن نے حکیم اللہ محسود کو طالبان کا سربراہ تسلیم کرلیا، بیت اللہ کی ہلاکت کی تصدیق
پشاور:کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے تنظیم کے سربراہ بیت اللہ محسود کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ تنظیم کی سربراہی کے دعویدار ولی الرحمان محسود نے حکیم الله محسود کو طالبان کا سربراہ تسلیم کر لیا ہے۔منگل کو برطانوی نشریاتی ادارے سے کسی نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے حکیم اللہ محسود نے کہا کہ بیت اللہ محسود 5 اگست کے ڈرون حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور مسلسل بیہوش تھے لیکن دو روز قبل اتوار کی سہ پہر وہ انتقال کر گئے۔اس موقع پر ایک اور طالبان کمانڈر ولی الرحمان نے بھی بی بی سی سے بات کی اور ان اطلاعات کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا کہ حکیم اللہ کی قیادت پر ان کے اختلافات ہیں۔اس موقع پر حکیم اللہ محسود نے ولی الرحمان یا کسی اور کمانڈر سے اختلافات یا پیسوں پر لڑائی کی سختی سے تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیک وقت دونوں رہنماوٴں کا بی بی سی سے بات کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ ان میں کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے میڈیا میں خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیا اور کہا کہ حکومت یہ جنگ اب میڈیا پر لڑ رہی ہے۔ولی الرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں شوریٰ نے جنوبی وزیرستان میں اب طالبان کا امیر مقرر کیا ہے جبکہ حکیم اللہ مرکزی امیر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان گذشتہ دنوں اختلاف نہیں بلکہ مزید قربت پیدا ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ : 10520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش