0
Monday 29 May 2023 23:55

یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا

یہودیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مذہبی اسکول قائم کرلیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے ہومش میں جہاں یہودی آبادکاروں کے داخلے پر پابندی تھی، وہاں یہودیوں نے اپنا مذہبی اسکول قائم کرلیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکول ہومش میں تعمیر کیا گیا ہے جو مغربی کنارے کی چار چوکیوں میں سے ایک میں موجود ہے اور جسے  2005  میں غزہ کی پٹی سے اسرائیلی انخلا کے طور پر خالی کیا گیا تھا۔ اُسی سال ایک ایکٹ میں اسرائیلیوں کو یہاں دوبارہ داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا تاہم مارچ میں اسرائیل نے اس ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہودی آبادکاروں کو بسایا۔ دوسری جانب آبادکاری کے مخالف گروہوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں مزید بستیوں کی تعمیر ایک آزاد فلسطینی ریاست کی امیدوں کو پر پانی پھیردیتی ہے۔اس حوالے سے اسرائیل کے قریبی اتحادی امریکہ نے بھی اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1060858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش