0
Tuesday 30 May 2023 21:21

ریاست منی پور تشدد معاملے پر کانگریس لیڈران کے صدر جمہوریہ کے سامنے رکھے 12 مطالبات پیش

ریاست منی پور تشدد معاملے پر کانگریس لیڈران کے صدر جمہوریہ کے سامنے رکھے 12 مطالبات پیش
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست منی پور میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ رہ رہ کر تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ امن و امان بحال کرنے کی کوششیں لگاتار ہو رہی ہیں، لیکن کچھ مقامات سے تشدد کی خبریں لگاتار آ رہی ہیں۔ تشدد میں درجنوں افراد کی جانیں جا چکی ہیں۔ کشیدہ حالات کے درمیان آج مودی حکومت نے متاثرہ کنبوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن مرکز کے ذریعہ منی پور معاملے پر فوری سرگرمی نہ دکھائے جانے سے اپوزیشن پارٹی کانگریس سخت ناراض ہے۔ آج اس سلسلے میں کانگریس کے سرکردہ لیڈران پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور ایک اعلیٰ سطح جانچ کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ سامنے رکھا۔

آج کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے پارٹی لیڈران کے ایک وفد کے ساتھ نئی دہلی واقع راشٹرپتی بھون پہنچے اور منی پور کے موجودہ حالات پر صدر جمہوریہ کے سامنے اپنی بات رکھی۔ کانگریس لیڈران نے بعد میں بتایا کہ منی پور کے بگڑتے حالات کو قابو میں کرنے کے لئے انہوں نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں ایک عرض داشت سونپی۔ کانگریس نے عرض داشت میں سپریم کورٹ کے موجودہ جج یا سبکدوش کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی جانچ کمیشن کی تشکیل سمیت 12 مطالبات رکھے ہیں۔ دوسری طرف مرکزی اور منی پور کی ریاستی حکومت نے ریاست میں نسلی تشدد کے دوران ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1061007
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش