0
Thursday 1 Jun 2023 06:31

حسین امیر عبداللہیان کی اپنے ترک ہم منصب کو ٹیلیفون پر مبارکباد

حسین امیر عبداللہیان کی اپنے ترک ہم منصب کو ٹیلیفون پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے انتخابات میں "رجب طیب اردگان" کی فتح پر اپنے ترک ہم منصب "مولود چاووش اوغلو" کو ٹیلیفون کرتے ہوئے مبارک باد دی۔ حسین امیر عبداللہیان نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان مزید تعاون کی امید کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ ٹیلیفونک گفتگو گزشتہ شب انجام دی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین بات چیت میں ایران کے وزیر خارجہ نے ترکی کے صدارتی انتخابات میں رجب طیب اردگان اور پارلیمانی انتخابات میں ان کی جماعت "جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی" کی فتح کی مبارک باد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ترکی کی نئی حکومت دونوں ممالک کے سربراہان کی خواہش کے مطابق مزید باہمی تعاون پرون چڑھائے گی۔ نیز ایران کے وزیر خارجہ نے ترکیہ کے پارلیمانی انتخابات میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے نمائندے طور پر مولود چاووش اوغلو کے جیتنے پر بھی مبارک دی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے رجب طیب اردگان کی جانب سے صدر سید ابراہیم رئیسی کو ترکیہ کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اس تقریب میں بہترین سطح پر شرکت کریں گے۔ دوسری جانب ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے بھی اپنے ایرانی ہم منصب کی جانب سے مبارک باد کے پیغام پر شکریہ ادا کیا۔ مولود چاووش اوغلو نے اس بات کا یقین دلایا کہ ترکیہ کی نئی حکومت ہر سطح اور ہر مقام پر ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کی کوششیں کرے گی کیونکہ ترکیہ کے ایران کے ساتھ تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ ہم آہنگی کے علاوہ علاقائی موضوعات پر دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر بھی زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 1061297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش