0
Friday 2 Jun 2023 20:54

پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گا، کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پرویزالہیٰ

پی ٹی آئی میں ہوں اور رہوں گا، کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پرویزالہیٰ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔ لاہور میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا اس سارے فساد کی جڑ محسن نقوی ہے، یہ ظلم وہی کروا رہے ہیں۔ میں نے کسی پر کوئی سیاسی مقدمہ نہیں بنایا تھا۔ پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ یہ برا کر رہے ہیں اور برا ہی بھگتیں گے، میں پی ٹی آئی میں ہوں اور اس میں ہی رہوں گا، کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو پیغام دیتا ہوں پیچھے نہیں ہٹنا تگڑے ہو جائیں آپ حق پر ہیں۔

دوسری جانب پرویز الٰہی کو ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے میں لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواستگزار نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چودھری پرویز الٰہی سے تفتیش کرنا ہے۔ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چودھری پرویزالٰہی کو مبینہ کرپشن کیس میں کل گرفتار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1061584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش