0
Thursday 8 Jun 2023 21:04

قومی اقتصادی کونسل اجلاس کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان

قومی اقتصادی کونسل اجلاس کے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے گزشتہ روز این ای سی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو مسترد کر دیا۔ وفاقی حکومت پر وعدے پورے نہ کرنے کے الزامات بھی ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت ہی نہیں کی تو فیصلے کیسے قبول کرے گی۔ ہم قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے این ای سی اجلاس سے متعلق واضح موقف پیش کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ساتھ جو وعدے کئے پورے نہیں کئے۔ بابر یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کی تاجر برادری بھی رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر چکی ہے۔ تاجر برادری کسی صورت دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کریں۔ صوبہ اس وقت شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔ وفاق صوبے کو اپنا ہی حق نہیں دے رہا۔
خبر کا کوڈ : 1062699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش