0
Thursday 8 Jun 2023 21:56

آزادکشمیر، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کو برتری

آزادکشمیر، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کو برتری
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 15 کے لیے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی باغ کے علاقے کی نشست ایل اے 15 پر پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک ہوئی، جس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے اور 142 پولنگ اسٹیشنز کے موصولہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیا القمر 15 ہزار 504 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ مسلم لیگ نواز کے امیدوار مشتاق منہاس 14 ہزار 782 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ ضمیر 5 ہزار 400 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب ریٹرننگ آفیسر نے نتائج جاری کرنے سے روک دیے ہیں جس کے بعد تمام امیدوار کارکنان کے ہمراہ آر او آفس پہنچے۔ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ تمام جگہ سے رزلٹ موصول ہونے کے بعد ہی حتمی نتائج جاری کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1062700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش