0
Saturday 7 Oct 2023 12:15

آپریشن طوفان الاقصیٰ کا آغاز، غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر

آپریشن طوفان الاقصیٰ کا آغاز، غزہ سے اسرائیل پر 5000 راکٹ فائر
اسلام ٹائمز۔ ہفتے کی صبح غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک عورت ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حماس کے ملٹری ونگ نے اسرائیل کے خلاف نئی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے آج صبح اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے۔۔ حماس لیڈر محمد ضیف نے اعلان کیا کہ ہم نے یہ کہنے کا فیصلہ کر لیا کہ بس بہت ہو چکا۔ عرب میڈیا کے مطابق 
فلسطین کی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے رہنما محمد ضیف نے کہا ہےکہ اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی صیہونیوں کی مسجد اقصی پر مسلسل حملوں اور توہین کے جواب میں کیا گیا ہے۔ ان حملوں کو طوفان الاقصی کا نام دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے2007 میں غزہ پر حماس کےکنٹرول کے بعد سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضیف نے حماس میڈیا پر نشر ہونے والی ایک نشریات میں آپریشن الاقصیٰ فلڈ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے فلسطینیوں سے ہر جگہ لڑنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ زمین پر آخری قبضے کو ختم کرنے کی سب سے بڑی جنگ کا دن ہے، 5 ہزار سے زائد راکٹ (اسرائیل کی جانب) داغ دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے غاصب (اسرائیل) کے تمام جرائم کا سلسلہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اُن کی بلا احتساب اشتعال انگیزی کا وقت ختم ہو گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم آپریشن طوفان الا اقصیٰ کا اعلان کرتے ہیں اور ہم نے ابتدائی حملے میں 20 منٹ کے اندر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے۔
خبر کا کوڈ : 1086562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش