0
Saturday 11 May 2024 11:00

کشمیریوں کی جہدوجہد اور قربانیوں کی منزل پاکستان ہے، شوکت حیات خان

کشمیریوں کی جہدوجہد اور قربانیوں کی منزل پاکستان ہے، شوکت حیات خان
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، ثقافت و امور نوجوانان حکومت آزاد کشمیر ملک شوکت حیات خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جہدوجہد اور قربانیوں کی منزل پاکستان ہے۔ ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت کے ساتھ پاکستان سے محبت کے جذبوں کے فروغ کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک کشمیر آرٹس سوسائٹی مظفرآباد کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک شوکت حیات خان نے تقریب کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی میں عظیم جہدوجہد ہے جنہوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان کے ساتھ الحاق کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا۔ ملک میں نفرتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہمیں ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایم بی لون ریاست کا اثاثہ اور پہچان ہیں ان کی کشمیر کی ثقافت اور فن کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں جنہیں سراہنے کی ضرورت ہے ان جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فن اور فنکار کی ترویج و ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے، حال ہی میں فنکاروں میں اعزازیہ کی تقسیم کا آغاز کیا گیا مرحلہ وار مثبت کوششیں کی جائیں گی۔ ازاد کشمیر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ریاست کے فنکاروں نے ملکی سطح پر کشمیر کی ثقافت اور پاکستان سے محبت کے جذبوں کو اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش