0
Sunday 30 Oct 2011 12:24

اپنے فیصلے خود کریں، امریکہ جائے بھاڑ میں، شاہ محمود قریشی

اپنے فیصلے خود کریں، امریکہ جائے بھاڑ میں، شاہ محمود قریشی
ملتان:اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کرپشن کے خاتمے کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحدہ ہو جائیں، کرپشن قومی چیلنج اور پاکستان کی بدنامی کا باعث بن گئی ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ بھی کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی امریکا کے کہنے پر نہیں ہونی چاہئے، اپنے فیصلے خود کریں، امریکا جائے بھاڑ میں، ہمیں اس کے تلے نہیں لگنا، شہباز شریف اور عمران خان کی ریلیوں کے جواب میں صدر کے حق میں ریلی سیاسی درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بنے گی۔ 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد سے ملتان پہنچنے پر ائیر پورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اور صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے کہنے پر حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی نہیں کرے گا، ہماری اپنی ترجیحات ہیں، امریکا جائے بھاڑ میں، ہمیں اس کے تلے نہیں لگنا، ہمیں اپنا ملک دیکھنا ہے۔ عمران خان کے ڈرون حملوں کیخلاف عالمی عدالت جانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کیا حکومت عمران خان کی تجویز کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی اور پارلیمنٹ متفقہ قراردادیں دے چکی ہیں۔ ان قرار دادوں کی عملاً نفی کی گئی ہے، جس سے پارلیمنٹ کا وقار مجروح ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 110413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش