0
Monday 31 Oct 2011 13:18

گرفتاریاں، سردی اور برفباری بے اثر، بیروزگاری اور سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف احتجاج جاری

گرفتاریاں، سردی اور برفباری بے اثر، بیروزگاری اور سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف احتجاج جاری
اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں شدید برفباری بھی سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف احتجاج کرنے والوں کا جوش ٹھنڈا نہیں کر سکی۔ پولیس نے مختلف شہروں سے ستر سے زائد مظاہرین گرفتار کر لئے جبکہ برطانیہ میں مظاہرین کو سینٹ پال چرچ کے سامنے سے ہٹانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں،
نہ خون جما دینے والی ہوائیں، نہ بارش اور نہ ہی برف باری، سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں کو کوئی طاقت ان کے مقصد سے نہ ہٹا سکی۔ زکوٹی پارک میں خیمے لگائے مظاہرین موسم کی سختیوں کے باوجود پر عزم ہیں۔ امریکی ریاست اوریگن میں حکام نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے رات کے وقت پارک میں جانے پر پابندی عائد کر دی۔ "پورٹ لینڈ پر قبضہ کرو‘‘ تحریک کے کارکنوں نے پارک خالی کرنے سے انکار کیا تو درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ 
برطانیہ میں سٹی آٹ لندن کارپوریشن اور سینٹ پال چرچ نے مظاہرین کو بے دخل کرنے کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لندن کے بشپ ڈاکٹر رچرڈ (Dr. Richard) اور سینٹ پال چرچ کے ڈین ریورنڈ گریمی (Reverend Graeme ) نے مظاہرین سے مذاکرات کئے ہیں۔ ڈاکٹر رچرڈ کا کہنا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مدبرانہ پالیسی بنائی جائے گی۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی ریاست اوریگون اور لندن میں بے روز گاری اور سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف مظاہرہ کیا گیا، جبکہ پولیس نے امریکا میں درجنوں مظاہرین گرفتار کر لیے۔ امریکی ریاست اوریگون کے علاقے پورٹ لینڈ میں آکوپائے پورٹ لینڈ مہم کے اراکین نے بے روز گاری کے خلاف جیمسنJamison اسکوائر پر مظاہرہ کیا۔ پولیس نے بدامنی کے الزامات عائد کرتے ہوئے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پورٹ لینڈ میں بے روز گاری اور عدم مساوات کیخلاف 6 اکتوبر کو کیمپ قائم کر دیا گیا تھا۔
 ادھر لندن کے سینٹ پال چرچ کے باہر سینکڑوں مظاہرین کا سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی کیمپ جاری ہے۔ لندن کے سینٹ پال کے باہر کئی دونوں سے مظاہرین نے سرمایہ دارنہ نظام کے خلاف کیمپ لگا رکھا ہے، جس کے باعث چرچ آنے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے، چرچ انتظامیہ اور مقامی حکام نے کیمپ کو ہٹاوانے کے لیے عدالت سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم مظاہرین کا موقف ہے کہ وہ یہاں سے نہیں ہٹیں گے۔
خبر کا کوڈ : 110688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش