0
Wednesday 9 Nov 2011 00:13

پاراچنار کے عوام نے عید احساس و ایثار کے نام سے منائی، شہداء کی قبور پر حاضری اور تجدید عہد

پاراچنار کے عوام نے عید احساس و ایثار کے نام سے منائی، شہداء کی قبور پر حاضری اور تجدید عہد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے عوام نے عید احساس و ایثار کے نام سے منائی، شہداء کی قبور پر حاضری اور تجدید عہد کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے مختلف علاقوں بشمول صدر مقام پاراچنار میں عوام نے عید کی رات اور عید کے دن اور دوسرے دن نماز عید اور قربانی کے ساتھ ساتھ مادر وطن کا ملک اور اسلام دشمن حملہ آور دہشتگرد طالبان سے دفاع کرنے والے شہداء کے مزاروں پر دئیے جلائے اور سورہ یسین و دیگر دعاؤں کا ورد کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ صرف گذشتہ چار سالوں میں وزیرستان و دیگر علاقوں سے ملک اور اسلام دشمن حملہ آور دہشتگرد طالبان اور ان کے مقامی ہمدرد بعض شرپسند قبائل کے ہاتھوں پاراچنار کے 1400 سے زیادہ افراد جام شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ 5000 سے زیادہ افراد مجروح بھی ہیں۔ کرم ایجنسی کا شاید ہی کوئی ایسا گاؤں ہو جس کے قبرستان میں قبروں پر سرخ علم نہ لگا ہو، شہیدوں کی قبور پر سرخ رنگ کا یہ علم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں لگایا جاتا ہے۔ عیدِ احساس و ایثار کے تحت پاراچنار کے شجاع و بہادر اور شہید پرور معاشرے نے شہداء کے خانوادوں کو خصوصی طور پر عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے تحائف اور قربانی کا گوشت بھی دیا تاکہ انہیں شہیدوں کی کمی کا احساس نہ ہونے پائے۔
خبر کا کوڈ : 112521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش