0
Tuesday 9 Apr 2024 11:22

پنجاب پولیس نے عید کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے

پنجاب پولیس نے عید کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی جانب سے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر صوبہ بھر میں 52 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ صوبہ بھر میں 26 ہزار سے زائد مساجد، امام بارگاہوں کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ لاہور میں چاند رات اور عیدالفطر پر 8 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی کرینگے۔ صوبہ بھر میں 8 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے، 15 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کئے جائیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سیف سٹیز اتھارٹی کے کنٹرول رومز سے مساجد، امام بارگاہوں کی نگرانی کی جائے گی۔ جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ چاند رات، عید پر ڈولفن سکواڈ، پی آر یو، ایلیٹ ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنیوالے اوباشوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز عید سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں۔
خبر کا کوڈ : 1127678
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش