0
Friday 12 Apr 2024 16:21

حکومت 6 سے 8 مہنیوں میں معیشت بہتر نہیں کر سکے گی، خورشید شاہ کا دعویٰ

حکومت 6 سے 8 مہنیوں میں معیشت بہتر نہیں کر سکے گی، خورشید شاہ کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت 6 سے 8 مہنیوں میں معیشت بہتر نہیں کر سکے گی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عید خوشیاں بانٹنے کا دن ہے، لوگوں کے ساتھ خوشیاں بانٹتا ہوں، 55 سال کی سیاست کا تجربہ ہے اگر آپ لوگوں میں رہو گے تو لوگ آپ کے رہیں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں سکھر میں زیادہ ٹائم دیتا ہوں، لوگ غریب ہیں، اسلام آباد کراچی انکے لئے مشکل ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ 100 بندے ملنے آئیں تو ان میں سے 5 کا کام ہوجائے تو خوشی ہوتی ہے، لوگوں کے درمیان رہ کر ہی اچھا سیاست دان بنا جا سکتا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر مذہبی امور کے دوران حج کی ادائیگی کے علاوہ ہر عید عوام کے درمیان گزاری، فیملی کو مکمل ٹائم دیتا ہوں بچوں کے ساتھ بچہ بن جاتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، جب پنکچر لگیں گے تو ایسا ہی ہوگا یہ بنیاد پہلے سے ہی پڑی تھی، جب منتخب حکومت آتی ہے تو احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایسے فیصلے کئے جس سے ملکی معیشت بیٹھ گئی، آج جو حکومت ہے دعوے سے کہتا ہوں 6 سے 8 مہینوں میں معیشت بہتر نہیں کر سکے گی، موجودہ حکومت کو 2 سے ڈھائی سال لگیں گے معیشت بہتر کرنے میں، ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھ کر کام کرنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1128124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش