0
Monday 15 Apr 2024 14:58

اسرائیل کیلئے 14 ارب ڈالرز کی امداد کیلئے بائیڈن کا کانگریس پر دباؤ

اسرائیل کیلئے 14 ارب ڈالرز کی امداد کیلئے بائیڈن کا کانگریس پر دباؤ
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے لیے 14 ارب ڈالرز کے امدادی بل کی منظوری کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر دباؤ بڑھا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اس حوالے سے ریپبلکن ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ مائیک جانسن نے امریکی صدر سے جواب میں کہا ہے کہ ریپبلکن پارٹی اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کی امریکی ضرورت کو سمجھتی ہے۔ ریپبلکن ہاؤس کے اسپیکر کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ہفتے امریکی اخراجات کے پیکیج آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1128772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش