0
Monday 15 Apr 2024 18:49

ایرانی جوابی کاروائی پر صیہونی میڈیا اور اہلکاروں پر شاک کی حالت طاری

ایرانی جوابی کاروائی پر صیہونی میڈیا اور اہلکاروں پر شاک کی حالت طاری
اسلام ٹائمز۔ شام میں ایران کے سفارت خانے پر کئے جانے والے حملے کی منہ توڑ جوابی کاروائی سے صیہونی میڈیا اور اہلکار ابھی تک شاک کی حالت میں ہیں۔ ایران کے حملے سے ہونے والے نقصانات اور اس کے حوالے سے کئے جانے تجزیات آج بھی صیہونی میڈیا میں شہ سرخیوں کے ساتھ موجود ہیں۔صیہونی میڈیا نے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ 14 اپریل 2024ء کو ایران کی  جانب سے کیا جانے والا ڈرون اور  گائیڈڈ میزائل حملہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا اور منظم حملہ تھا، ایرانی ڈرون اور گائیڈڈ میزائل ایک ہزار سے پندرہ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کے اپنے اہداف تک پہنچے۔ ایک صیہونی اعلی حکومتی اہلکار نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر فنانشل ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنے ڈرون اسکاڈرن حملے دراصل اسرائیلی دفاعی نظام کی صلاحیت جانچنے، ان کی لوکیشن کا پتہ چلانے اور اسرائیل کے ردعمل کا اندازہ لگانے کےلئے کئے تھے۔

اس صیہونی اہلکار نے مزید کہا کہ ایرانی میزائلوں کے نزدیک پہنچے سے پہلے بنیامین نیتن یاھو کا جہاز اپنی حفاظت کےلئے نواتیم ہوائی اڈے سے پرواز کر چکا تھا۔ صیہونی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکہ انٹیلی جنس اداروں نے صیہونی ریاست کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کئے جانے والی کسی بھی حملے کی صورت میں ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ عبری میڈیا نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیل پر ڈائریکٹ حملہ کیا ہے اور اب اسرائیل کو ایرانی حملے کا جواب دینے کا چیلنج درپیش ہے کیونکہ کسی بھی اسرائیلی کاروائی سے ایران ایسی کاروئی کرے گا جس سے اس صیہونی ریاست کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے صیہونی کابینہ کو عجیب مخمصے میں ڈال دیا ہے اور اس نے کسی بھی ایران مخالف کاروائی کی مخالفت کی ہے۔

ایک عبری اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی چپقلش کا نتیجہ 14 اپریل کی رات کی جانے والی ایرانی ڈرون اور گائیڈڈ میزائل حملے کی صورت میں نکلے گا۔ یہ کاروائی اس وقت کی گئی جب امریکی صدر جوبائیڈن نے واضح طور پر ایران کو کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوا ہے لیکن ایران نے اسرائیل کے خلاف کاروائی کرکے اپنی طاقت، جرات اور آپریشنل قابلیت کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب نے شام میں ایران کے سفارت خانے پر کئے جانے اسرائیلی حملے کے جواب میں 14 اپریل 2024ء کی رات کو سچا وعدہ آپریشن کے نام سے منہ توڑ جوابی کاروائی کی تھی جس میں کئی سو میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا۔ ایرانی جوابی کاروائی کے پہلے مرحلے میں کئی سو ڈرون اور کروز میزائل فائر کئے گئے تھے جب کہ دوسرے مرحلے میں طویل فاصلے تک اور پن پوائنٹ درستی تک مار کرنے والے گائیڈڈ بلیسٹک میزائل اسرائیل میں موجود مختلف اہداف پر داغے گئے تھے جن سے نقب صحرا میں موجود اسرائیل ہوائی اڈہ تباہ ہو گیا تھا۔ یہ وہی ہوائی اڈہ ہے جہاں سے شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کےلئے اسرائیلی طیارے بلند ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1128789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش