0
Monday 15 Apr 2024 19:09

مجھے کوئی نہیں بتاتا کہ کتنے اپوزیشن لیڈران جیل میں ہیں، نریندر مودی

مجھے کوئی نہیں بتاتا کہ کتنے اپوزیشن لیڈران جیل میں ہیں، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی حکومت کے ذریعہ جیل بھیجے جانے، کے اپوزیشن جماعتوں کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ درج کئے گئے زیادہ تر مقدمات ایسے افراد اور اداروں کے خلاف ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اے این آئی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں مودی نے کہا کہ ایماندار شخص کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، لیکن بدعنوانی میں ملوث لوگوں کو ’گناہ کا خوف‘ ہوتا ہے۔ مودی نے کہا کہ کتنے اپوزیشن لیڈر جیل میں ہیں، مجھے کوئی نہیں بتاتا اور کیا یہ وہی اپوزیشن لیڈر ہیں، جو اپنی حکومت چلاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گناہ کا ڈر ہے، ایک ایماندار شخص کو کس بات کا خوف ہوتا ہے، جب میں وزیراعلٰی تھا تو انہوں نے میرے وزیر داخلہ کو جیل میں ڈال دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سمجھنا چاہیئے کہ ای ڈی کے صرف 3 فیصد کیسز میں سیاسی لیڈران شامل ہوتے ہیں اور 97 فیصد کیس ایسے لوگوں کے خلاف درج ہوتے ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مودی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ 2014ء میں مرکز میں چارج سنبھالنے کے بعد سے مرکزی ایجنسی نے بدعنوانی سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مودی نے پوچھا کہ 2014ء سے پہلے ای ڈی نے صرف 5000 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کیا کسی نے ای ڈی کو کارروائی کرنے سے روکا تھا اور کس کو فائدہ ہو رہا تھا، میرے دور میں ملک سے ایک لاکھ کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے گئے ہیں، کیا یہ عوام کا پیسہ نہیں ہے۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں ہم نے 2200 کروڑ روپے کی نقد رقم برآمد کی ہے، جب کہ 2014ء سے پہلے ای ڈی صرف 34 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد کرسکی تھی، جو اسکول کے تھیلوں میں لے جایا جا سکتا تھا، جب کہ ہمارے دور میں 70 چھوٹے ٹرک کی ضرورت ہوگی۔ 2200 کروڑ روپے کا مطلب ہے کہ ای ڈی اچھا کام کر رہی ہے۔ مودی نے کہا کہ بدعنوانی نے ملک کو برباد کردیا ہے اور اس سے پوری طاقت سے نمٹنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1128796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش