0
Monday 15 Apr 2024 19:41

بھوکے کی ضرورت پیزا نہیں گندم کی سستی روٹی ہے، خرم نواز گنڈاپور

بھوکے کی ضرورت پیزا نہیں گندم کی سستی روٹی ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھوکے کی ضرورت پیزا نہیں گندم کی سستی روٹی ہے۔ ائیر ایمبولینس کے نمائشی منصوبے سے زیادہ اہم ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر ایک سے زائد مریض لیٹے نظر آتے ہیں۔ ہسپتالوں میں گندگی کا یہ عالم ہے کہ بیمار مزید بیماریاں لے کر نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کا جائز استعمال ہی اصل گڈ گورننس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں عدم برداشت بڑھ گیا ہے۔ عام آدمی سرکاری اہلکاروں سے خوفزدہ ہیں۔ ائرپورٹ پر بچی اور ریلوے اہلکار کا خاتون پر تشدد شرمناک واقعات ہیں۔ پچھلے دو سال میں چادر اور چار دیواری کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ دنیا کے ہر مہذب اور ترقی یافتہ ملک میں حکمرانوں سے لیکر عام شہری تک قانون کی پابندی اور اس کی پاسداری کو اپنے لئے ناگزیر سمجھتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی لائرز فورم کے وکلاء رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بنیاد جن ستونوں پر ہوتی ہے ان میں اخلاقیات، برداشت، رواداری اور محبت شامل ہیں۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان میں عملاً جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نافذ ہے۔ اس موقع پر عوامی لائرز فورم کے مرکزی صدر نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری راشد چوہدری ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ و دیگر رہنما شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1128807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش