0
Tuesday 16 Apr 2024 20:40

پیپلز کانفرنس کشمیری عوام کے وقار کی بحالی کیلئے پُرعزم ہے، سجاد غنی لون

پیپلز کانفرنس کشمیری عوام کے وقار کی بحالی کیلئے پُرعزم ہے، سجاد غنی لون
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے کہا کہ پی سی ترقیاتی اقدامات کو فروغ دینے اور جموں و کشمیر میں رہنے والے لوگوں کے وقار کو بحال کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ سجاد لون نے ان باتوں کا اظہار لولاب اور کپواڑہ حلقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ممتاز سماجی و سیاسی کارکنوں کی پارٹی میں شمولیت کی تین الگ الگ تقاریب کی سربراہی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر پارٹی کے صوبائی صدر محمد خورشید عالم اور یوتھ صدر لولاب بلال احمد بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاد لون نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز کانفرنس کشمیر کے لوگوں کے وقار کو بحال کرنے کے لئے پرعزم ہے، جو ہماری خوشحالی اور ترقی دونوں کے لئے اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے لحاظ سے، ہماری توجہ باغبانی اور سیاحت کو مضبوط بنا کر طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے پر ہے، جس سے ہماری معیشت میں بہتری آئے گی، ان شعبوں کے لئے کافی فنڈز کا حصول ہماری ترجیح رہے گا۔

سجاد غنی لون نے زور دے کر کہا کہ پیپلز کانفرنس جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے ساتھ مساوی سلوک کی وکالت کرے گی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ان کا وقار دوسری ریاستوں کے نوجوانوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جذباتی سیاست کا دور گزر چکا ہے، ہمیں آئندہ انتخابات میں عام آدمی کے مسائل کو اٹھانا چاہیئے۔ عمر عبداللہ کے اس بیان جس میں انہوں کہا تھا اگر آج بھی واجپائی زندہ ہوتے تو ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے پر سجاد لون نے واضح کیا کہ واجپائی اور مودی میں کوئی فرق نہیں ہے، ان کا اس بارے مین مزید کہنا تھا کہ بی جے پی ایک نظریاتی جماعت ہے۔ عمر عبداللہ کا بی جے پی یا ہندوتوا سے کوئی نظریاتی تنازعہ نہیں ہے، بلکہ ان کے مسائل زیادہ ذاتی لگتے ہیں۔ سجاد لون نے کہا کہ جن لوگوں نے جموں و کشمیر پر تیس سال سے زیادہ حکومت کی انہیں ان کی تاریخی غلطیوں کا جوابدہ ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1129079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش