0
Wednesday 17 Apr 2024 20:29

ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل میں بڑا جوڑ پڑے گا

ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل میں بڑا جوڑ پڑے گا
اسلام ٹائمز۔ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ 21 اپریل کو ہوگی، اس حوالے سے صوبائی دارلحکومت میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے خالی کی گئی حلقہ این اے 119 کی نشست پر 9 امیدوار میدان میں ہیں۔ این اے 119 میں مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک، سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق سمیت نو امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔ پی پی 147 سے مسلم لیگ ن کے ملک ریاض، سنی اتحاد کونسل کے شاہ رخ جمال سمیت گیارہ امیدوار میدان میں آ گئے ہیں۔ پی پی 149 سے استحکام پاکستان کے شعیب صدیقی، سنی اتحاد کونسل کے ذیشان رشید سمیت چودہ امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ پی پی 158 سے سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی، مسلم لیگ ن کے چودھری محمد نواز سمیت بائیس امیدوار مدمقابل ہیں۔ پی پی 164 سے 20 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی پی 164 کے سنی اتحاد کونسل سے محمد یوسف، مسلم لیگ ن کے راشد منہاس سمیت دیگر امیدوار مدمقابل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1129186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش