0
Wednesday 17 Apr 2024 23:53

 حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے، 18 اپریل کو منصب امارت کا حلف اٹھائیں گے، ترجمان جماعت اسلامی 

 حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے، 18 اپریل کو منصب امارت کا حلف اٹھائیں گے، ترجمان جماعت اسلامی 
اسلام ٹائمز۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ چکے ہیں اور وہ  18 اپریل کو منصب امارت کا حلف اٹھائیں گے۔ مرکز جماعت اسلامی منصورہ میں حلف برداری کی تقریب کا آغاز بعد از نماز مغرب ہوگا اور اس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، راشد نسیم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری، محمد اصغر، ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس، علمائے کرام، مشائخ، عزام، سینئر صحافی، اینکر پرسنز، وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دیگر شخصیات شریک ہوں گی۔

منصورہ سے جاری بیان میں قیصر شریف نے کہا کہ نومنتخب امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے حلف برداری کی تقریب کے فورا بعد مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اسی طرح انھوں نے جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس بھی طلب کیا ہے جو کہ منصورہ میں ہی تین روز تک 19تا21 اپریل جاری رہے گا۔ حافظ نعیم الرحمن مجلس عاملہ اور مرکزی مجلس شوری کے اجلاس کی صدارت اور اتوار 21اپریل کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش