0
Thursday 18 Apr 2024 21:07

تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بارش سے قبل الرٹ کر دیا کیا تھا، پی ڈی ایم اے بلوچستان

تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بارش سے قبل الرٹ کر دیا کیا تھا، پی ڈی ایم اے بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ پروینشل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی بلوچستان کے کنٹرول روم کے انچارج یونس عزیز کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے متعلق بلوچستان کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو اطلاع دے دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع بارشوں کی لپیٹ میں ہیں۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پہلے ہی الرٹ کر دیا گیا تھا۔ گوادر میں اربن فلڈنگ ہے، جی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ پانی کی نکاسی میں مصروف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان سے داخل ہونے والے سیلابی ریلوں کے بعد نوشکی کے بور نالے میں طغیانی پیدا ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے دو یونین کونسلوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ ایک اور پی ڈی ایم اے ذرائع نے بتایا کہ 12 سے 14 اپریل تک بلوچستان میں بارشوں کے پہلے سلسلے کے دوران مکانات منہدم ہونے اور آسمانی بجلی گرنے سے نو افراد کی جان چلی گئی۔ تاہم 16 اپریل سے شروع ہونے والی بارشوں کے نئے سلسلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اب تک اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 1129504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش