0
Thursday 18 Apr 2024 22:23

 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات 

 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات 
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ایوانوں کے درمیان بہتر رابطہ کاری پر زور دیا۔ ملاقات میں بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی، سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمن، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 1129570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش