0
Thursday 25 Apr 2024 01:26

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے ایرانی صدر کے دورے کو تاریخ ساز قرار دیدیا

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے ایرانی صدر کے دورے کو تاریخ ساز قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں ایرانی صدر کے اعزاز میں ایرانی سفیر کے استقبالیہ میں شرکت کی۔ لاہور میں ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات کی اور قم (ایران) سے آقائے سلمان نقوی کی سربراہی میں پاکستان  آئے وفد سے ملاقات کی۔ اِس موقع پر لیاقت بلوچ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے غزہ فلسطین پر جرات مندانہ موقف اور اقدام کی تحسین کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اِسے تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران، سعودی عرب اور افغانستان متحد ہوکر مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لیے جوہری کردار ادا کرسکتے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے میڈیا انٹرویو میں کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور اقدامات کا کوئی نتیجہ نہیں۔ اسرائیل کے ہر جبر، ظلم اور انسانی قتلِ عام کی امریکہ، برطانیہ اور بعض دیگر ممالک کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔ امریکہ نے اقوامِ متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کرکے انسانیت سوز جرائم میں اسرائیل کی سرپرستی پر ایک بار پھر مہرِ تصدیق ثبت کردی ہے اور اقوامِ متحدہ کو عملاً مفلوج اور اپنے مفادات کا غلام ادارہ ثابت کیا ہے۔

عالمی برادری کو فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی اقدامات روکنے پر آمادہ کرنے کے لیے عالمِ اسلام کی قیادت کو بے حسی، بزدلی اور مفادات کی غلامی ترک کرکے دوٹوک اور جراتمندانہ کردار ادا کرنا ہوگا، وگرنہ اسلامی دنیا کی مفاداتی، بزدلی پر مبنی خاموشی اور مصلحت آمیزی عالمِ اسلام کے لیے مزید مشکلات اور بحرانوں کا سبب بن جائے گی۔

 
خبر کا کوڈ : 1130919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش