0
Thursday 25 Apr 2024 11:25

جے یو آئی نے بلوچستان میں ضمنی انتخابات کو بھی دھاندلی زدہ قرار دیدیا

جے یو آئی نے بلوچستان میں ضمنی انتخابات کو بھی دھاندلی زدہ قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء و سابق صوبائی اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ نے ضمنی انتخابات کو بھی 8 فروری کے انتخابات کی طرح دھاندلی زدہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے متعدد حلقوں میں 90 فیصد یا اس سے زائد ووٹوں کے ذریعے بیلٹ باکس کو بھر دیا گیا۔ جو شفافیت اور اخلاقیات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ جس پر دنیا دنگ رہ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں خود کو جمہوری اور سیاسی کہلاتی ہیں، ان کو 8 فروری کے دھاندلی زدہ الیکشن سے سبق سیکھنا چاہئے تھا۔ لیکن جانتے ہوئے بھی انہوں نے کرپشن کی بہتی گنگا میں اس لئے چھلانگ لگائی کہ اس عمل کا حصہ بن کر شاید وہ کوئی مقصد حاصل کرسکیں گی۔
خبر کا کوڈ : 1130975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش