1
0
Wednesday 16 Nov 2011 23:13

بیگناہ شیعہ نوجوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے وگرنہ ملک گیر احتجاج کریں گے، علامہ حسن ظفر

بیگناہ شیعہ نوجوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے وگرنہ ملک گیر احتجاج کریں گے، علامہ حسن ظفر
اسلام ٹائمز۔ پولیس کی جانب سے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے، بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی، صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا مختار امامی، علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری، محمد مہدی اور علی اوسط نے اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں پولیس کی جانب سے کراچی کی شیعہ آبادیوں پر چھاپے اور بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو دہشت گرد کھلے عام گھوم رہے ہیں اور گذشتہ دو ماہ میں اب تک پندرہ شیعہ نوجوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا چکے ہیں، تاہم پولیس ان شہداء کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی، مگر محرم الحرام کی آمد سے چند روز قبل پولیس انتظامیہ کی جانب بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاریاں ناقابل فہم ہیں۔ رہنماؤں نے شیعہ بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف شدیدمذمت کرتے ہوئے چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر شدید احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کرے نہ کہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو، انہوں نے واضح کیا کہ چند ماہ پہلے بھی کچھ پولیس افسران نے شیعہ بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کیا، مگر وہ اپنی ناپاک سازش میں کامیاب نہ ہوئے اور بالآخر شیعہ نوجوانوں کی بیگناہی عدالت سے ثابت ہو ہی گئی۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پولیس انتظامیہ ایک طرف تو بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے اور اسی بہانے گھروں میں لوٹ مار کا عمل بھی شروع کیا ہوا ہے، جو انتہائی قابل شرم اور افسوس ناک فعل ہے، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب تک شیعہ آبادیوں میں سے کئی گھروں سے لاکھوں روپے کی مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو زبردست احتجاجی تحریک چلائیں گے اور حالات کی تمام تر سنگینی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 114501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
go a head we r with u Sir..!!
ہماری پیشکش