0
Thursday 17 Nov 2011 21:57

امریکا کو چین سے کوئی خطرہ لاحق نہیں، تعلقات میں فروغ کے خواہاں ہیں، بارک اوباما

امریکا کو چین سے کوئی خطرہ لاحق نہیں، تعلقات میں فروغ کے خواہاں ہیں، بارک اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا کو چین سے کوئی خطرہ لاحق نہیں اور ایشیا پیسفک معاشی اعتبار سے دنیا کا مضبوط خطہ بن رہا ہے۔ آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں آسٹریلوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا پرامن چین کی ترقی کو خوش آمدید کہتا ہے اور بھارت ایشیائی خطے کا اہم کھلاڑی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین اور بھارت ابھرتی ہوئی معیشت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسفک خطے میں امریکا کی موجودگی ان کی انتظامیہ کی اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی دفاعی اخراجات میں کمی ہمارے اس ہدف کے حوالے سے ہمیں پیچھے نہیں ہٹائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ اکیسویں صدی میں ایشیا پیسفک خطے میں امریکا آل ان آل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی صدی میں ایشیا سکیورٹی اور اقتصادی دونوں مواقعوں کے حوالے سے اہم نمائندہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چین کے ساتھ بھی فوجی روابط سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے کیونکہ ہم چین کے ساتھ غلط فہمیوں کے خاتمے اور مفاہمت کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں چین کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 114798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش