0
Saturday 19 Nov 2011 01:25

امریکہ میں معاشی ناہمواریوں کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، 200 مظاہرین گرفتار

امریکہ میں معاشی ناہمواریوں کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج، 200 مظاہرین گرفتار
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سرمایہ دارانہ نظام اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف " وال سٹریٹ پر قبضہ کرو" مہم کو دو ماہ مکمل ہو گئے، پولیس نے کارروائی کر کے مزید 200 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں سرمایہ دارانہ نظام اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف " وال سٹریٹ پر قبضہ کرو" مہم کو دو ماہ مکمل ہو گئے۔ مظاہرین کو زکوٹی پارک سے زبردستی نکالنے پر مظاہرے پورے شہر میں پھیل گئے۔ مظاہرین نے زکوٹی پارک سے نکل کر مین شاہراہوں پر مارچ شروع کر دیا۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اسپرے بھی کیا جبکہ ہاتھا پائی کے کئی واقعات بھی پیش آئے۔ پولیس کی جانب سے تشدد اور گرفتاریوں پر امریکا کے دیگر شہروں میں بھی لوگ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر آ گئے اور معاشی تفریق کے خلاف نعرے بلند کیے۔ ادھر پولیس نے کارروائی کر کے مزید 200 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ معاشی ناہمواریوں کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں افراد نے یومِ احتجاج مناتے ہوئے بروکلین پر پیدل مارچ کیا ہے۔ یہ دن امریکہ میں وال سٹریٹ پر قبضہ کرو نامی مہم کے دو ماہ پورے ہونے پر منایا جا رہا ہے۔ اسی احتجاج کے دوران مظاہرین نے نیویارک کے سب وے سٹیشنز پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ نیویارک کے میئر مائیکل بلومبرگ کے  مطابق مظاہرین سے ہاتھا پائی میں پانچ پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ۔
خبر کا کوڈ : 115107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش