0
Wednesday 23 Nov 2011 20:30

جمہوریت کیخلاف کسی بھی غیرآئینی اقدام کی مزاحمت کریں گے، اسفند یار ولی

جمہوریت کیخلاف کسی بھی غیرآئینی اقدام کی مزاحمت کریں گے، اسفند یار ولی
 اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اے این پی اپنی سرزمین پر کسی بھی بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے میں پیش پیش ہوگی، جمہوریت کے خلاف کسی بھی غیرآئینی اقدام کی مزاحمت کریں گے، حکومتی رٹ تسلیم کرکے اپنی سرزمین دوسروں کے خلاف استعمال نہ کرنے کی ضمانت دینے والوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی انتخابات مکمل ہونے کے بعداے این پی کے کونسلرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے بھی تقریب میں میں شرکت کی، اسفند یار ولی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت کے استحکام میں مضمر ہے، جمہوریت کے خاتمے کی غیرآئینی کوششوں کا مقابلہ کیا جائے گا اس ضمن میں خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی جمہوریت کے استحکام اور اس کے خلاف ہرقسم کے غیرآئینی اقدام کی مخالفت کے بارے میں قرارداد منظور کر چکی ہے جو پارٹی کے منشورکے مطابق ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں کوئی بھی قوت پختونوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کرسکتی، آج وہاں پہلے کی نسبت پختون زیادہ مستحکم ہیں، انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں باقی صوبوں کی طرح سندھ اسمبلی میں بھی اے این پی کی نمائندگی دوگنا ہوجائے گی، اسفند یار ولی نے کہا کہ ہر قیمت پر اپنے خطے کو امن کا گہوارہ بناکر رہیں گے، امن کے بغیر ترقی بے معنی ہے تاہم افغانستان اور پاکستان میں امن واستحکام ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ افغانستان اور پاکستان مل جل کر امن کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں اور پختون قوم کو دہشتگردی کے عذاب سے نجات دلائیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستان سمیت پوری دنیا میں کسی بھی وفاقی مملکت سے زیادہ صوبائی خودمختاری پاکستان میں موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 116614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش