0
Monday 28 Nov 2011 11:14

مظفر گڑھ، مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے استقبال محرم و تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد

مظفر گڑھ، مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے استقبال محرم و تحفظ عزاداری کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع مظفر گڑھ کے زیراہتمام 24 نومبر 2011ء کو تحفظ عزاداری کانفرنس و استقبال محرم کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ بھر سے متولیان، بانیان، لائسنسندران اور مومنین کو مدعو کیا گیا تھا۔ تاکہ آنے والے محرم کے حوالے سے کوئی لائحہ عمل بنایا جا سکے۔ ضلع بھر سے مختلف علاقوں سے متولیان، بانیان، لائنسسدران اور مومنین نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کا شرف مولانا سید امام علی شاہ نے حاصل کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر منظور حسین جگلانی نے سرانجام دیئے۔ تلاوت کلام پاک کے بعد ڈاکٹر منظور صاحب نے قصیدہ اور نوحہ پڑھا۔
اس کے بعد مولانا سید امام علی شاہ نے عزاداری کی اہمیت اور اس کے تحفظ کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ جس کو مومنین نے بہت سراہا۔ مولانا صاحب کے خطاب کے بعد سوشل سیکٹر سے تعلق رکھنے والے محمد عباس جھنڈیر نے سیرت امام حسین ع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس کے بعد ضلعی سیکرٹری جنرل علی رضا طوری نے مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کی کارکردگی کے حوالے رپورٹ پیش کی اور تحفظ عزاداری کانفرنس کی اہمیت پر زور دیا، اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں مومنین کو آگاہ کیا اور ان سے تعاون کی اپیل کی گئی۔ اس کے علاوہ عبوری کابینہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ 
یاد رہے کہ اس وقت مظفرگڑھ میں عبوری سیکرٹری جنرل اور عبوری کابینہ کو 11 نومبر 2011ء کو محرم اور صفر کے مقدس مہینوں کو باحسن طریقے سے گزارنے کی ذمہ داری سونپھی گئی تھی۔ اور نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب بھی عبوری سیکرٹری جنرل اور کابینہ کی ذمہ داری ہے۔ سیکرٹری جنرل کی ضلعی بریفنگ کے بعد نماز اور کھانے کا وقفہ کیا گیا۔ وقفے کے بعد آئے ہوئے متولیان اور بانیان کے مسائل سنے گئے، جو کہ زیادہ تر سکیورٹی کے حوالے سے تھے۔ اس دوران تمام مسائل کو نوٹ کیا گیا۔
ضلع بھر کے نمائندگان کے مسائل سننے کے بعد ملتان سے آئے ہوئے معزز مہمان علامہ سید اقتدار نقوی (سیکرٹری جنرل ضلع ملتان) نے مومنین سے عزاداری کی روح، اہمیت اور تحفظ کے حوالے تفصیلاً گفتگو کی اور ایم ڈبلیو ایم مظفر گڑھ کی تحفظ عزاداری کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔ آغا اقتدار نقوی کے بعد صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی صاحب کے خصوصی نمائندہ علامہ وسیم سجاد صاحب نے اختتامی خطاب کیا۔ جس میں مومنین کے طرف سے بیان کئے گئے مسائل کا تفصیلاً جواب دیا گیا۔ اور اس کے حوالے ضلعی کابینہ کو ہدایات جاری کی گئی۔ ان کے خطاب کے بعد عزاداری کے حوالے سے 5 قراردادیں پیش کی گیں، جس کا مومنین نے لبیک یاحسین ع سے جواب دیا۔
پروگرام کا اختتام دعائے امام زمان ع  سے کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر علامہ سید اقتدار نقوی اور علامہ وسیم سجاد صاحب سے کابینہ کی تعارفی نشست رکھی گئی اور ضلعی امور سمیت مختلف قومی مسائل پر گفتگو کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 117964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش