0
Monday 28 Nov 2011 17:11

فرقہ وارانہ فسادات کرانے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں، ثروت اعجاز قادری

فرقہ وارانہ فسادات کرانے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ صبر و استقلال اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسین ع کے نقش قدم پر چل کر ہی حالات کا مقابلہ اور ظالموں کے سامنے ڈٹ کر علم جہاد بلند کیا جاسکتا ہے۔ فرقہ وارانہ فسادات کرانے والے ملک اور اسلام کے دشمن ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو بارڈر پر نیٹو حملے کر رہا ہے، دوسری جانب ملک کے اندر نیٹو کے ایجنٹ فرقہ وارانہ فسادات کروا کر ملک کو مسائل سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔
سانحہ نمائش کی مذمت کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشتگردوں کی کمیں گاہوں اور کالعدم جماعتوں کے خلاف عملی کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک نازک دور سے گزر رہا ہے تمام اسلام اور محب وطن قوتیں یکجا ہو کر اسلام و ملک دشمن قوتوں کے خلاف جدوجہد تیز کریں۔ سربراہ سنی تحریک نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی میں دو افراد کے قتل کا فوری نوٹس لیں اور دہشتگردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 118106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش